قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس 10 دسمبر کو طلب، وسیم اکرم کی اہلیہ کے علاج میں مبینہ غفلت کے معاملے کا جائزہ لیا جائیگا

اسلام آباد (جی این آئی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس 10 دسمبر کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے جس میں سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ کے علاج میں مبینہ غفلت کے معاملے کا جائزہ لیا جائیگا۔ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ندیم احسان نے کہا کہ اجلاس میں سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم خود شرکت کریں گے۔