زمبابوے کے دورہ پاکستان کے دوران دو ٹی ٹوئنٹی اور ایک ون ڈے میچ کھیلا جاچکا ہے
ایک وقت تھا جب جب پاکستان کی بالنگ لائن اپ مخالف ٹیموں کیلئے ڈراؤنا خواب ہوتی تھی،وسیم اکرم،وقار یونس ثقلین مشتاق جیسے بالرز بلے بازوں کو وکٹ پر ٹجہرے نہیں دیتے تھے ،مگر آج حالات مختلف ہیں زمبابوے کے دورہ پاکستان کے دوران اب تک دو ٹی ٹوئنٹی اور ایک ون ڈے میچ کھیلا گیا ہے ،لیکن ایک مرتبہ بھی پاکستانی بالرز پوری مخالف ٹیم کو آؤٹ نہ کرسکےپہلے ٹی ٹوئنٹی میں شاہین چھے وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے،دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں صرف تین وکٹیں پاکستانی بالرز کے کھاتے میں آئی جبکہ پہلے ون ڈے میں بالرز پانچ شکار کر پائے،باؤلنگ ایکشن میں تبدیلی کا شکار محمد حفیظ اور شعیب ملک جو اب نیٹ پریکٹس میں بھی باؤلنگ کے قابل نہیں رہے گرین شرٹس کی جانب سے صرف جگہ پکی کرنے اور آل راؤنڈر کہلانے باؤلنگ بھی کر رہے ہیں یہ تمام باتیں اشارہ کرتی ہیں کہ بیٹنگ کی طرح پاکستانی بالنگ بھی تنزلی کی جانب جارہی ہے