4روزہ میچ :یارکشائر کے پاکستان اے کیخلاف 8وکٹوں پر 243رنز

ہیڈنگلے (سپورٹس ڈیسک)برطانوی کائونٹی یارکشائر نے پاکستان اے کے خلاف چار روزہ کے پہلے دن کھیل کے اختتام تک 8وکٹوں کے نقصان پر 243رنز بنا لئے ۔کیلس84‘کپتان لیز سترہ ‘بروک صفر‘لیننگ تینتیس‘رہوڈز نو ‘گبسن صفر‘عظیم گھمن اڑتالیس‘ریڈ چودہ رن زبناکر آئوٹ ہوئے ۔ شاہ سات جبکہ کارور بارہ رنز بناکر کریز پر موجود تھے ۔میرحمزہ نے تین ‘حسن علی نے دو‘بلاول بھٹی ‘محمد اصغر اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔