حافظ آباد: رمضان سپورٹس گالہ ٹورنامنٹ غریب الیون کے نام

حافظ آباد: رمضان سپورٹس گالہ ٹورنامنٹ غریب الیون کے نام

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ گورنمنٹ حافظ آباد کے زیر اہتمام کھیلے جانے والا رمضان سپورٹس گالا کرکٹ ٹورنا منٹ کے فائنل میچ میں غریب الیون کرکٹ کلب نے اعوان کرکٹ کلب کو شکست دیکرٹورنامنٹ جیت لیا۔مسلم لیگ ن کے رہنماء جنرل کونسلرزخالد محمود بٹ،بشارت رضا بٹ،رائے غضنفر علی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ماجد حسین فائنل میچ کے مہمان خصوصی تھے ۔فائنل میچ میں مقررہ اوورز میں اعوان کرکٹ کلب 59رنز کا ہدف دیا جو فاتح ٹیم غریب الیون نے تین وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔