محمد علی کلے عالمی کانفرنس کل منعقد ہوگی

اسلام آباد (اے پی پی) انجمن تاریخ و آثار شناسی پاکستان اور پرسٹن یونیورسٹی کے مشترکہ اہتمام سے محمد علی کلے عالمی کانفرنس (کل) منگل کو پرسٹن یونیورسٹی ایچ ایٹ اسلام آباد میں منعقد ہو گی ۔ ممتاز شخصیات اور دانشور ان کی عالمی خدمات پر روشنی ڈالیں گے ۔ اس حوالے سے مجلس منتظمہ کا اجلاس چانسلر پرسٹن یونیورسٹی ڈاکٹر عبدالباسط کی زیر صدارت ہوا جس میں پروگرام کو آخری شکل دے دی گئی۔ اجلاس میں ڈاکٹر غضنفر مہدی نے بتایا کہ ریفرنس میں ایک تعزیتی کتاب بھی رکھی جائیگی اور ریفرنس کی تمام کارروائی کو کتابی صورت میں مرتب کیا جائیگا۔