کوپا امریکہ فٹبال ، کولمبیا نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی

نوییارک (سپورٹس ڈیسک) کوپا امریکہ فٹبال ٹورنامنٹ میں تیسری اور چوتھی پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں کولمبیا نے امریکہ کو ایک صفر سے شکست دے دی ہے۔ کوپا امریکہ فٹبال ٹورنامنٹ میں تیسری اور چوتھی پوزیشن کیلئے ہونیوالے میچ میں میزبان امریکہ اور کولمبیا کی ٹیموں میں جوڑ پڑا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا ، کولمبیا کی ٹیم نے میچ کے اکتیس ویں منٹ میں پہلا گول کر کے برتری حاصل کر لی۔ حریف ٹیم نے میچ کے اختتام تک مقابلہ برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن کامیابی نہ ملی۔ اس جیت کے بعد کولمبیا نے ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔