انگلینڈ سری لنکا کے درمیان تیسرا ون ڈے بارش کی نذر
برسٹل(سپورٹس ڈیسک)سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ون ڈے میں بارش جیت گئی۔ میچ کو بے نتیجہ ہی ختم کرنا پڑا۔ جب میچ کو بارش کی وجہ سے بند کیا گیا تو انگلینڈ نے چار اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 16رنز بنا لئے تھے۔اس سے پہلے سری لنکا نے9وکٹوں کے نقصان پر 248رنز بنائے تھے۔ مینڈس‘چندی مل اور میتھیوز نے نصف سنچریاں سکور کیں ۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد اس وقت ٹائی ہو گیا تھا جب انگلینڈ کے لیام پلنکٹ نے آخری بال پر چھکا مارا تھا۔دوسرے میں یکطرفہ مقابلے کے بعد انگلینڈ نے 10وکٹوں سے فتح اپنے نام کی تھی۔اس سیریز کے اب دو میچ باقی ہیں‘میزبا ن ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔