پی سی بی نے عبدالقادر کی پنشن روکے جانے کی تردید کر دی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کی پینشن روکنے کو مسترد کر دیا، پی سی بی کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ سابق کرکٹر کو بورڈ پر تنقید کرنے پر صرف وضاحتی نوٹس بھیجا گیا۔ پی سی بی کے اعلیٰ حکام کے مطابق عبدالقادر کو وقت پر پینشن کا چیک بھیجا گیا جوکہ ان کے گھرپر وصول بھی کیا گیا ہے جس کا ثبوت بھی موجود ہے تاہم عبدالقادر نے چیک بینک میں جمع نہیں کرایا تھا۔