کیا اس بار پاکستانی ٹیم کواٹر فائنل تک پہنچے گی؟
پر کٹے شاہینوں کو ایک بار پھر اڑان کیلئے دعاؤں اور معجزے کی ضرورت پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کے گروپ بی میں شامل ہے، ناقص رن ریٹس کی وجہ سے پوئنٹس ٹیبل پر اس کی پوزیشن سب سے آخری ہےاس گروپ میں آئرلینڈ اپنے دو میچز جیت چکا ہے اور اسے اگر مزید ایک میچ میں کامیابی مل جاتی ہے تو پاکستان کو اپنے بقیہ چاروں میچز بہر صورت جیتنے ہونگے، بصورت دیگر اسے ممکنہ طور پر ایونٹ سے باہر ہونا پڑ سکتا ہےاگر پاکستان کو ایک میچ میں بھی شکست ہو جاتی ہے تو پھر کواٹر فائنل تک رسائی کا معاملہ رن ریٹس پر آجائے گا، پاکستان کو اب زمبابوے، یو اے ای، آئرلینڈ اور جنوبی افریقا کے خلاف سر توڑ کوشش کرنا ہوگی۔