پاکستان‘ سری لنکا کے درمیان آخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا‘ ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان‘ حفیظ‘ عمر گل کی واپسی

پاکستان‘ سری لنکا کے درمیان آخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا‘ ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان‘ حفیظ‘ عمر گل کی واپسی

لاہور+ابوظہبی( سپورٹس رپورٹر+نیوزایجنسیاں) پاکستان اور سری لنکاکی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پانچواں اور آخری میچ آج ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کو سیریز میں 3-1سے فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4بجے شروع ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈکی سلیکشن کمیٹی  نے سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ سری لنکا کے خلاف سیریز میں مصباح الحق کپتان ہوں گے۔پی سی بی کے اعلامیہ کے مطابق  سکواڈ میںمصباح الحق(کپتان) ،محمدحفیظ(نائب کپتان)،خرم منظور ،احمدشہزاد،شان مسعود، اظہرعلی،عدنان اکمل(وکٹ کیپر) ، راحت علی،سعیداجمل ، محمدطلحہٰ ، عمرگل ، عبدالرحمن ، اسدشفیق ، جنیدخان اور یونس خان شامل ہیں۔ اوپنر شان مسعود اور خرم منظور کو برقرار رکھا گیا ہے۔ عمرگل کی سکواڈ میں  واپسی ہوئی ہے ۔  محمد عرفان کے فٹ نہ ہونے پر  محمد طلحہ کو شامل کیا  گیاہے۔ پاکستان اورسری لنکاکے درمیان پہلا ٹیسٹ 31دسمبر سے ابوظہبی میں کھیلا جائے ہوگا۔