پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی داتا دربار حاضری ‘ واہگہ بارڈر پر تقریب دیکھی

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی   داتا  دربار حاضری ‘ واہگہ بارڈر پر تقریب دیکھی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری  ؒکے مزار پر اہل خانہ کے ہمراہ حاضری کے علاوہ واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب دیکھی۔ حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار پر حاضری کے موقع پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ  پاکستان محفوظ ملک ہے جو لوگ اب تک پاکستان نہیں آئے انہیں چاہئے کہ یہاں آئیں ۔