میلبورن ٹیسٹ: انگلینڈ کے پہلی اننگز میں 6 وکٹوں پر 226 رنز

میلبورن ٹیسٹ: انگلینڈ کے پہلی اننگز میں 6 وکٹوں پر 226 رنز

میلبورن (اے پی پی) انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کے چوتھے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں  پر 226 رنز بنا لئے۔ انگلینڈ کی طرف سے کیون پیٹرسن ناقابل شکست 67  رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ریان ہیرس اور مچل جانسن نے 2،2 جبکہ  پیٹر سڈل اور شین واٹسن نے ایک ‘ ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔آسٹریلوی ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔