قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز آج ہونگے
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری قومی ویمن فٹ بال چیمپئن شپ کا سیمی فائنل میچز آج کھیلے جائیں گے۔ پہلا سیمی فائنل واپڈ اور دیا کلب کراچی کے مابین پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں آرمی اور بلوچستان یونائیٹڈ کی ٹیمیں پنجاب سٹیڈیم میں مد مقابل ہونگی۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن نے چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کے اوقات تبدیل کر دیئے۔ نئے شیڈول کے مطابق اب یہ میچز چار بجے کی بجائے سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہونگے۔