انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) صحت مند جسم میں ہی صحت مند دماغ ہوتا ہے اس لئے اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہماری نوجوان نسل کی تعمیری صلاحیتوں کو فروغ حاصل ہوتو ہمیں کھیلوں کے مقابلوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی تاک ہمارے طلبہ نہ صرف ذہنی و جسمانی طور پر صحت مند ہوں بلکہ ان میں مقابلے کا رجحان بھی پیدا ہوا۔ یہ بات چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے میٹرک بورڈ کے تحت انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ میٹرک بورڈکے تحت ہر سال گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکولوں کے طلبا کے درمیان کھیلوں کے مقابلہ جات منعقد کرائے جاتے ہیں۔ اسپورٹس انچارج میٹرک بورڈ سید منیر حسن کے مطابق افتتاحی میچ میں کامران پبلک اسکول بفرزون نے پبلک اسکول اینڈ کالج سرسید کو80 رنز سے شکست دی۔ کامران پبلک اسکول نے 56 رنز اسکور کئے جواب میں پبلک اسکول اینڈ کالج سرسید صرف 80 رنز ہی بناسکی۔ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز4اکتوبر سے ہوگا۔