انڈور گیمز‘ اسنوکر میں اسجد اقبال کو شکست
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) ترکمانستان میں جاری ایشیئن انڈور گیمز کے اسنوکر ایونٹ میں پاکستانی کوئٹس کے سفر کا اختتام ہوگیا۔ کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے والے پاکستانی کوئیسٹ اسجد اقبال کو ان کے حریف چین کے ژیوژیونگ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد4-1 فریم سے شکست دی۔ اس سے قبل اسجداقبال نے پری کوارٹر فائنل میں قطر کے احمد سیف کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔