ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرا ٹیسٹ‘ پاکستان کا فاتح سکواڈ برقرار
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی کی سفارش پر ویسٹ انڈیز کے خلاف شارجہ میں کھیلے جانے والے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے بغیر کسی تبدیلی کے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ۔تیسرے ٹیسٹ کے لیے بھی برقرار رکھے جانے والے قومی سکواڈ میں سمیع اسلم، اظہر علی، یونس خان، اسد شفیق، بابر اعظم، مصباح الحق (کپتان)، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، محمد نواز، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر، محمد عامر، وہاب ریاض، سہیل خان، عمران خان سینئر، راحت علی شامل ہیں۔