مصباح، یونس، یاسر نے مخالف ٹیم کو شکست سے دوچار کیا: سابق کرکٹرز
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) سابق کرکٹروں نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی پر کہا ہے کہ اس میچ میں یونس خان، مصباح الحق کی بیٹنگ اور لیگ سپنر یاسر شاہ نے ایک بار پھر مخالف ٹیم کو شکست سے ہمکنار کیا ہے جو قابل ستائش ہے۔ سابق کپتان وسیم اکرم نے قومی ٹیم کی جیت ڈسپلن کارکردگی کا نتیجہ ہے۔ سابق کرکٹرسلیم الطاف نے کہا کہ قومی ٹیم سیریز میں کلین سویپ کرنے کی پوزیشن میں ہے ۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے بھی ٹیم کی تعریف کی اور کہا کہ ویسٹ انڈیز ک ی ٹیم ہر میچ میں کمزور دکھائی دی تاہم ان کے بعض کھلاڑی اپنی انفرادی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد‘اظہر خان ‘اشرف علی اور فرسٹ کلاس کرکٹر شعیب حبیب نے کہاہے کہ پاکستان نے عمدہ کھیل کی بدولت ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میچ میںشکست سے دو چار کیا ہے ۔ پاکستان میںٹیلنٹ کی کمی نہیں‘یہاں گلی محلے ‘سڑکوں ‘میدانوں‘باغوں میں بھی کرکٹ کھیلی جاتی ہے ‘ٹیلنٹ کو پالش کرنے کی ضرورت ہے ۔