روسی ٹینس سٹار سویتلانا کزنٹسووانے میچ کے دوران اپنے بال کاٹ دیئے
سنگا پور(سپورٹس ڈیسک ) روسی ٹینس سٹار سویتلانا کزنٹسووا نے میچ کے دوران بال کا ٹ لئے ۔ ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے دوران جب وہ شارت کھیلتی تو بالوں کی وجہ سے تنگ ہوتی ‘سویتلانا نے میچ کے دوران آفیشلز سے قینچی منگوائی اور بال کاٹ کر کرسی پر رکھ دیئے جس کے بعد وہ آسانی سے کھیلنے لگیں ۔