یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں 94کیچز پکڑ کر جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ دیا

یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں 94کیچز پکڑ کر جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ دیا

دبئی (آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں 94کیچز پکڑ کرسابق کپتان جاوید میانداد کا ٹیسٹ کرکٹ میں93 کیچز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ یونس خان نے سعید اجمل کی گیند پر گریم سمتھ کا کیچ تھام کر ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ یونس خان نے 94 پکڑنے کا کارنامہ 86 ویں ٹیسٹ میں انجام دیں جبکہ سب سے زیادہ کیچ پکڑنے کا ریکارڈ جاوید میانداد کا تھا انہوں نے 124 ٹیسٹ میچوں میں 93 کیچ پکڑے تھے۔