پہلا محمدعلی خواجہ کراٹے ٹورنامنٹ آج سے شروع ہو گا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) وزیراعظم نواز شرف کے سابق مشیر کھیل کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پہلا علی محمد خواجہ میموریل کراٹے ٹورنامنٹ آج سے علی محمد خواجہ لورز سپورٹس کونسل کے زیراہتمام لاہور میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے 100 سے زائد کراٹے کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ اس بات کا اعلان ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری شیخ طارق حسین نے اپنے جاری بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین، ایم پی اے ماجد ظہور، پاکستان کبڈی فیڈریشن کے خزانچی اختر عباس، غزالی بٹ ہونگے۔