محمدشفیق ایشین ہینڈبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل منتخب

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے صدر محمد شفیق ایشین ہینڈ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے ہیں۔ ایشین ہینڈ بال فیڈریشن کا کانگرس اجلاس دوحہ میں شیخ احمد الفہد الصبا کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں 38 ممالک کی ہینڈ بال تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی۔