بھارت نے پاکستان کیخلاف سیریز میں منافع نہیں مانگا : پی سی بی
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاک بھارت سیریز میں منافع کا حصہ نہیں مانگا ۔ پاکستان بھارت سیریز کے بارے میں بہت سے خبریں محض افواہوں کی حد تک ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے کرکٹ بورڈ کو منافع میں حصہ دینے کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی اور ایسی تمام اطلاعات بے بنیاد ہیں۔ پی سی بی نے مزید وضاحت کی ہے کہ دبئی میں ہونیوالے مذاکرات کے بارے میں حکومت کو آگاہ کردیا جبکہ بھارت کے ساتھ سیریز کے حوالے حکومت سے این او سی کی درخواست نہیں کی۔پی سی بی کے مطابق پاکستان بھارت سیریز کے انعقاد اور تفصیلات جائلز کلارک اعلان کرینگے۔