پاکستان بھارت کرکٹ سیریز 2حصوں میں تقسیم
کولمبو(سپورٹس ڈیسک ) پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز 2 حصوں میں تقسیم ہونے کا امکان ہے۔ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز آئندہ ماہ سری لنکا میں جبکہ ٹیسٹ میچز آئندہ سال انگلینڈ میں ہونے کے امکان ہیں۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز کی میزبانی مالی فوائد کیلئے نہیں بلکہ اچھے تعلقات اور تعاون کیلئے کر رہا ہے ۔بھارت پاکستان کے ساتھ 2017ء میں مکمل سیریز کی میزبانی کرنا چاہتا ہے جس کیلئے وہ بھی پہلے مکمل سیریز کھیلے گا۔