ریل کپ انٹر ڈیپارٹمنٹل باسکٹ بال چیمپئن شپ : آرمی، ائرفورس کی ٹیمیں کامیاب
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام ریل کپ نیشنل انٹر ڈیپارٹمنٹل باکسٹ بال چیمپئن شپ کے مقابلے ریلوے سٹیڈیم باسکٹ بال کورٹ پر جاری ہیں۔ دوسرے روز پاکستان آرمی، پاکستان ائرفورس اور پی او ایف واہ نے میدان مار لیا۔ پہلے میچ میں پاکستان آرمی نے ہائرایجوکیشن کمیشن کو 40/85 پوائنٹس سے ہرایا۔ دوسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان ائرفورس نے پاکستان واپڈا کو 70 کے مقابلے میں 74 پوائنٹس سے ہرایا۔ تیسرے میچ میں پی او ایف واہ نے پاکستان ریلوے کو 55 کے مقابلے میں 70 پوائنٹس سے ہرایا۔ اس موقع پر خالد بشیر، راشد محمود بٹ، آصف اقبال اور تماشائیوں کی بڑی تعداد نے مقابلے دیکھے اور کھلاڑیوں کے اچھے کھیل پر داد پیش کی۔