یورپ میں چیمپینز لیگ کی رونقیں جاری ہیں ،،ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرتے ہوئے لیگ میں چوہتر گول کر کے راؤل کا اکہتر گولز کا ریکارڈ توڑ دیا ہے
ارجنٹائن کے لیونل میسی نے چند روز قبل سپینش لا لیگا میں دو سو اکیاون گولز کا ریکارڈ توڑتے ہوئے دو سو چون گول کرنے کا اعزاز اپنے نام کیاتھا میسی اب چیمپینز لیگ کے بھی ٹاپ سکورر بن گئے ہیں اپنے گزشتہ میچ میں چار گولز کرنے کے بعد میسی کا چیمپینز لیگ میں ٹوٹل چوہتر ہو گیا ہےان کے نزدیکی ترین حریف پرتگال کے رونالڈو ہیں جو لیگ میں کل ستر گول سکور کر چکے ہیں،،میسی کے اس نئے ریکارڈ پر،،سٹار فٹ بالر لوئیس سواریز اور کروشین مڈ فیلڈر ایہوان ریکٹک کے علاوہ برازیلین سٹار نیمار نے بھی میسی کو مبارکباد دی اور خراج تحسین پیش کیا ہےادھر لیگ میں چیلسی کی کارکردگی پر کوچ مورینو انتہائی مطمئن نظر آتے ہیں اور انہوں نے ٹیم کی کارکردگی کو پرفیکٹ قرار دیا ہے چیمپیئنز لیگ ٹائٹل ونر ریلو میڈرڈ آج اپنے سخت اور روایتی حریف بیسل سے ٹکرانے جا رہی ہےبیسل کوچ نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی ٹیم میچ با آسانی جیت لے گی