نوجوان کھلاڑی محنت نہیں کرتے : عقیل خان
لاہور (نمائندہ سپورٹس) اعصام الحق کی ماضی میں کامیابیوں کو بہتر انداز میں کیش نہیں کروایا گیا۔ ان خیالات کا اظہار ٹینس سٹار عقیل خان نے نوائے وقت کے ساتھ گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ تو موجود ہے لیکن محنت کی کمی نظر آتی ہے۔ مزید دو سال تک اعصام الحق کے ساتھ ڈبلز مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کر سکتا ہوں۔