پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن، خالد محمود سیکرٹری، محمد شفیق خزانچی منتخب
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا انتخابی عمل مکمل ہو گیا۔ 39 میں سے 38 عہدوں پر امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ محمد خالد محمود 93 ووٹ لیکر سیکرٹری جبکہ محمد شفیق 91 ووٹ کیساتھ خزانچی منتخب ہو گئے۔ نائب صدر کی 9 میں سے 8 سیٹوں پر مختلف کاغذات نامزدگی موصول ہوئے جن پر شوکت جاوید چوہدری محمد یعقوب ، سید عاقل شاہ، محمد عابد قادری، محمد افضل اعوان ، کامران لاشاری، افتخار احمد اور سید محمد سبطین ووٹ کے ساتھ منتخب ہوئے۔ خاتون نائب صدر کے عہدہ پر فاطمہ لاکھانی، ایسوسی ایٹ سیکرٹری کی 6 سیٹوں پر احمد علی، محمد جہانگیر، ذوالفقار علی بٹ، حیدر خان لہری، ادریس حیدر خواجہ اور حافظ محمد عمران بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے۔ خاتون ایسوسی ایٹ سیٹ پر وینا سلمان مسعود منتخب ہوئیں۔ ایگزیکٹو کمیٹی کے 20 عہدوں پر پرویز شاہ ، پائندہ ملک ، جمیل رانا ، زینب شوکت، شاہد نذیر، رضوان الحق ، اقبال حسین ،احمد یار لودھی، وسیم الدین، نقی محسن، ماجد وسیم، چودھری اصغر، وسیم احمد، جاوید شمشاد ، روبینہ عرفان، عارف سعید ، حفیظ اﷲ، فاوازی خواجہ اور شکیل حیدر نے کامیابی حاصل کی۔