زمبابوے کے خلاف تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے
قذافی اسٹیڈم لاہور میں کھیلے جا رہے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستانی اننگز کا آغاز کپتان اظہر علی اور محمد حفیظ نے کیا۔ دونوں اوپنرز نے پراعتماد انداز سے وکٹ کے چاروں اطراف بہترین اسٹروکس لگائیں۔ایک سو ستر رنز پر پاکستان کی پہلی وکٹ گری جب کپتان اظہر علی اناسی رنز بنا کر اتسیا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ دوسری جانب شعیب ملک کو دو سال بعد ون ڈے ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ فاسٹ باؤلر محمد سمیع کی تین سال بعد قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ اسی طرح احمد شہزاد کو ڈراپ کرکے ان کی جگہ حماد اعظم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان اب تک اڑتالیس میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے پاکستان نے پینتالیس اور زمبابوے نے تین جیتے ہیں۔