تنویر ڈار ہاکی اکیڈمی نے ہالینڈ میں 8 ملکی ٹورنامنٹ جیت لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) یورپ کے دورہ پر گئی تنویر ڈار ہاکی اکیڈمی نے ہالینڈ میں کھیلا جانے والا ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ٹورنامنٹ میں ہالینڈ، جرمنی، فرانس اور پاکستان کی آٹھ ٹیمیں شامل تھیں۔ فائنل میں پاکستان کا مقابلہ میزبان ہالینڈ کی ایچ ڈی ایم ٹیم سے ہوا جس میں تنویر ڈار اکیڈمی کی ٹیم نے پانچ صفر سے کامیابی حاصل کی۔