بین الصوبائی انڈر 16 گرلز ہاکی چیمپئن شپ : خیبر پی کے نے بلوچستان کو 3-0 سے ہرا دیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپورٹس بورڈ بین الصوبائی انڈر 16 گرلز ہاکی چیمپئن شپ میں خیبر پی کے نے بلوچستان کی ٹیم کو صفر کے مقابلے تین گول سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام کھیلی جانے والی چیمپئن شپ میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں خیبر پی کے کی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا۔ وقفے تک خیبر پختونخواہ کا سکور ایک صفر تھا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے فاخرہ نے دو جبکہ فوزیہ نے ایک گول کیا۔ چیمپئن شپ کا فائنل آج پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔