آئندہ ماہ جنوبی افریقہ میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے لئے برزایلی فٹبال ٹیم کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ 

آئندہ ماہ جنوبی افریقہ میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے لئے برزایلی فٹبال ٹیم کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ 

برازیل کے شہر کیوریٹیبا میں لگائے گئے ٹریننگ کیمپ میں برازیلی کھلاڑی میگا ایونٹ میں بہتر پرفارم کرنے کے لئے دن رات سخت محنت کر رہے ہیں۔ ٹریننگ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے برازیلی سٹرائیکر نیلمار کا کہنا تھا کہ ان کے روایتی حریف ارجنٹائن کو ہم سے محتاط رہنا ہو گا کیونکہ برازیل دنیا میں سب سے زیادہ پانچ مرتبہ یہ ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز رکھتی ہے۔ اس موقع پر دفاعی کھلاڑی گلبرٹو کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ملک کے لئے اعزاز جیت کر ہی وطن واپس لوٹنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر نوجوانوں میں فٹبال کا شوق بڑھانے کے لئے مختلف سکولوں کے بچوں کو سٹار کھلاڑیوں سے ملنے کا بھی موقع دیا گیا۔ گروپ جی میں شامل برازیل اپنا افتتاحی میچ پندرہ جون کو شمالی کوریا کے خلاف کھیلے گا۔