انگلینڈ اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

انگلش اووپننگ بلے باز اینڈریو سٹراس ٹیم کی قیادت کریں گے۔ مڈل آرڈر بلے باز پال کولنگ ووڈ اور فاسٹ باؤلر سٹورٹ براڈ کو آرام دینے کی غرض سے سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔ ادھر ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آل راؤنڈر ایان مورگن اپنے کیرئیر کا پہلا ٹیسٹ کھیلیں گے۔ انگلش کپتان اینڈریو سٹراؤس کا کہنا ہے کہ وہ بنگلہ دیش کی ٹیم کو آسان نہیں لیں گے اور بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرکے میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔ ادھر بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن نے بھی انگلش ٹیم کو مشکلات سے دوچار کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔