مصباح ‘اظہر نے سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہ کئے ‘معاوضہ بڑھانے کا مطالبہ
لاہور (نمائندہ سپورٹس )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کھلاڑیوں کی تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔کھلاڑیوں کی تنخواہوں کے معاملے پر مصباح الحق بھی بول پڑے۔انہوں نے پی سی بی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی میچ فیس بڑھانے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے وسائل دیکھتے ہوئے کرکٹرز کا انکریمنٹ لگائے۔ذرائع کے مطابق ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور اظہر علی نے تاحال سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہیں کئے ہیں ۔ کھلاڑیوں اور بورڈ کے درمیان معاوضہ پر تنازع چلا آرہا ہے جس کی وجہ سے معاملات طے نہیں پاسکے ہیں۔ پاکستان میں پلیئرزایسوسی ایشن بنانے کے لیے بورڈ اور کھلاڑیوں کو آمادہ کریں گے۔