ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب کا دورہ قذافی سٹیڈیم

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انور نے پاکستان جونیئراور قطر کی ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والے میچ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا ۔  اس موقع پر سپورٹس بورڈ کے قانونی مشیر علی رضا شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ پی سی بی کے چیف کیوریٹر حاجی بشیر نے ڈی جی سپورٹس کو گرائو نڈ کی صورتحال بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بارش سے سٹیڈیم کی آئوٹ فیلڈ کے مثاثرہ حصوں کو درست کرلیا گیا ہے جس کے بعد گرائونڈ آج کے میچ کیلئے مکمل تیار ہے۔