پہلا ون ڈے: پاکستان ڈس ایبلڈ ٹیم نے انگلینڈ کو شکست دیدی

دبئی(سپورٹس ڈیسک) پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ ڈس ایبلڈ کوپہلے ون ڈے میں33 رنز سے ہراکر 3میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ دبئی میں کھیلے جانے والے 40 اوورز پر مشتمل ون ڈے میں پاکستان ڈس ایبلڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں9وکٹوں پر233 رنز سکور کئے۔ کپتان حسنین عالم نے95، دانش احمد نے50 رنز سکور کئے۔ جمی ولیمز اور کلم فلائن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں انگلش ٹیم ہدف کے تعاقب میں9 وکٹوں پر200رنز سکور کر سکی۔ کلم فلائن60 اور جمی 28 رنز بناکرنمایاں رہے۔ عامراحمد، عبداللہ آفریدی، اور  جاوید نے دو دو کھلاڑیوں کوآوٹ کیا۔ پاکستان کے حسنین عالم مین آف دی میچ قرارپائے۔