پاکستانی ٹیم فائنل میں پہنچنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے : جاوید میانداد

پاکستانی ٹیم فائنل میں پہنچنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے : جاوید میانداد

اسلام آباد(اے پی پی) سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ ٹی 20 کے فائنل میں پہنچنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، اگر فائنل میں روایتی حریف بھارت سا ٹاکرا ہوا تو جیت ہماری ہوگی۔ آسٹریلیا سے جیتنے کے بعد قومی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں، پاکستانی ٹیم متوازن ہے اور کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ کینگروز سے فتح کے بعد کھلاڑیوں کا اعتماد بحال ہوگیا ہے۔بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف کامیابی حاصل کر کے ٹیم سیمی کیلئے کوالیفائی کر لے گی۔پاکستان بھارت کو فیصلہ کن معرکے میں دیکھ رہے ہیں، اگر ایسا ہوا تو جیت ہماری ہوگی۔