ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیس کو 73 رنز سے شکست دے دی

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیس کو 73 رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ(سپورٹس ڈیسک) ورلڈ ٹی20 کرکٹ میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیزنے بنگلہ دیش کو73رنزسے ہراکر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز نے 7 وکٹوں کے نقصان پر171رنز بنائے۔ اوپنر نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 97 رنز جوڑے۔ ڈیوائن سمتھ نے تین چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے72 رنز بنائے۔ کرس گیل نے48 گیندوں پر48 رنز تو بنائے لیکن وہ شائقین کو اپنی جارحانہ بلے بازی نہ دکھا سکے۔ الامین حسین نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ بنگال ٹائیگرزکی ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اورآخری اوورمیں98 رنزپر ڈھیر ہوگئی۔ مشفق الرحیم 22 رنز بناکرنمایاں بلے باز رہے۔ مشرفی مرتضی نے19 رنز سکور کیے۔ سیموئل بدری نے 4 اور سانتوکی نے3 وکٹیں حاصل کیں۔ ڈیوائن سمتھ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔