ٹی ٹونٹی میچ آج ہوگا‘پاکستان جونیئر اور قطر کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کا اعلان

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) قذافی سٹیڈیم لاہور میں آج ہونے والے ٹی ٹونٹی میچ کے لئے پاکستا ن جونیئر اور قطر کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت سمیع اسلم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میںامیر حمزہ،حسن رضا،حسین طلعت،امام الحق،عمران رفیق،عرفان اللہ شاہ،کامران غلام،کرامت علی،محمد آفتاب،سیف اللہ خان ،سلمان سعید،سعود شکیل،ظفر گوہر اور ضیاء الحق شامل ہیں علی ضیاء ٹیم مینجر جبکہ قطر کی ٹیم اویس ملک ، محمد رزلان ، خرم شہزاد، سید عباس شاہ ، نعیم شوکت بھٹی ، نعمان سرور، عمران حسین، توان رزاق مارسو،عزیر عامر، طلال خان، منصور خالد، عمیر سعید، امان اللہ خان، رافیع الاسلام ، عادل رحمان ، محمد سہیل ، عبیدیحییٰ، مہمد مرزا، حماد مرزا، جہانگیر احسان اور محمد جہانگیر پر مشتمل ہو گی۔ملک نذر محمد منیجر، چوہدری مختار احمد ڈویلپمنٹ منیجر اور انٹن ٹریسانے نویز ٹیم کے کوچ ہونگے۔