ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ‘ آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو ہرا دیا

ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ‘ آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو ہرا دیا

سلہٹ (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش میں جاری ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ جبکہ آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو شکست دیدی۔  نیوزی لینڈ نے 3 وکٹوں  پر 171 رنز بنائے۔ سوزی بیٹس نے 68، فرانسز میکے نے 51، ریچل پریسٹ 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ سارہ میک گلشن 34 اور نکولا براؤن 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ سسیلیا جوائس نے ایک جبکہ ایمیر رچرڈسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔  نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 وکٹوں پر 129 رنز بنا سکی۔ کلیئر شلنگٹن 28، ایما فلناگن نے 5، ایزوبل جوائس 24، ایلینا ٹائس 11، میلیسا سکاٹ ہیوارڈ 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ سسیلیا جوائس 39 اور ہوزی مکارتھی 7 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں۔ مورنا نیلسن نے 2 جبکہ سوزی بیٹس نے ایک وکٹ حاصل کی۔ سوزی بیٹس کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ جنوبی افریقہ نے 9 وکٹوں پر 115 رنز بنائے۔ چیٹی 30، ایم کیپ 20، ایس لووس 19 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ جنرل، اوسبورن اور ہنٹر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا نے ہدف 4 وکٹوں پر پورا کر لیا۔ بلیک ویل 24، پیری 41، کیمرون 27 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ ای اے پیمری کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔