ویمنز ورلڈ ٹی 20 میں آج مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

ڈھاکہ (اے پی پی) آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی 20 میں آج  دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ گروپ بی کی ٹیمیں بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز پنجہ آزما ہوں گی جبکہ اسی گروپ کا دوسرا میچ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔  دونوں میچ سلہٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائینگے۔