نیشنل بنک فٹبال چیلنج کپ پہلے روز 2 میچوں کا فیصلہ

نیشنل بنک فٹبال چیلنج کپ   پہلے روز 2 میچوں کا فیصلہ

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیراہتمام نیشنل بنک فٹبال چیلنج کپ 2014ء کراچی میں شروع ہو گیا۔ پہلے روز دو میچ کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں نیشنل بنک نے ایچ ای سی ٹیم کو ایک کے مقابلے 3 گول سے مات دی جبکہ دوسرے میچ میں کے ای ایس سی نے پاکا کے خلاف 2 کے مقابلے 5 گول سے کامیابی اپنے نام کی۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر کراچی شعیب صدیقی اور سیکرٹری پی ایف ایف کرنل (ر) احمد یار لودھی تھے۔