میامی ماسٹرز ٹینس رافیل نڈال‘ واوزنکا‘ جان اسز چوتھے رائونڈ میں پہنچ گئے

میامی(سپورٹس ڈیسک )سپین کے رافیل نڈال اور سوئٹزرلینڈ کے سٹانسلاس و اورنکا نے میامی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے راونڈ میں جگہ بنا لی۔ میامی میں جاری ایونٹ کے مینزسنگلزکے تیسرے راونڈ میں عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے ازبکستان کے ڈینس سٹومن کو باآسانی سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ نڈال سٹومن کوایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں چھ ایک اور چھ صفر سے زیرکیا۔ آسٹریلین اوپن چیمپئن سٹانسلاس واورنکا کوچوتھے راونڈ تک رسائی کیلئے جدوجہد کرنا پڑی۔ واورنکا نے تیسرے راونڈ میں فرانس کے ایڈورڈ راجر کوسات پانچ اور چھ چار سے مات دی۔ ٹینتھ سیڈ امریکہ کے جان اسنرسپین کے نکولس الماگرو کو شکست دے کر چوتھے راونڈ میں پہنچ گئے۔ اسنرنے الماگرو کے خلاف سات پانچ اور چھ تین سے فتح سمیٹی۔