قومی سرکل سٹائل کبڈی چیمپئن شپ ملتوی

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام آج سے چیچہ وطنی میں کھیلی جانے والی 37 ویں قومی سرکل سٹائل کبڈی چیمپئن شپ ملتوی کر دی گئی ہے۔ چیمپئن شپ میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپی کے سمیت  آرمی،  نیوی، ایئرفورس، پولیس ،  واپڈا،  ریلوے ، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور اسلام آباد کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔