شرجیل خان کو موقع نہ دے کر ضائع کیا جا رہا ہے : وقار یونس

شرجیل خان کو  موقع نہ دے  کر ضائع کیا جا رہا ہے : وقار یونس

اسلام آباد (اے پی پی) سابق  فاسٹ بائولر و ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ شرجیل خان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں ،  ورلڈ ٹی 20 میں موقع نہ دے کر ضائع کیا جا رہا ہے، عمر اکمل کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ قابل تعریف ہے،   آفریدی اور سعید اجمل نے بہترین بائولنگ کا مظاہرہ کیا۔ شعیب ملک کی بھارت اور آسٹریلیا کے خلاف کارکردگی انتہائی ناقص رہی، ان کو ٹیم میں شامل کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، شرجیل خان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، انہیں موقع نہ دے کر ضائع کیا جا رہا ہے۔