بھارت سے شکست کی وجہ ضرورت سے زیادہ خوداعتمادی تھی: نجم سیٹھی

بھارت سے شکست کی وجہ ضرورت سے زیادہ خوداعتمادی تھی: نجم سیٹھی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم بہتر پرفارم کر رہی ہے۔ بھارت سے میچ ہارنے کی وجہ ضرورت سے زیادہ خود اعتمادی تھی۔ بنگلہ دیش سے وطن واپسی پر لاہور ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بہت اچھا پرفارم کر رہی ہے اور آسٹریلیا کو ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ پہلے میچ میں کھلاڑی الجھن اور حد سے زیادہ خود اعتمادی کا شکار تھے جبکہ دوسرے میچ میںشائقین اور عوام پاکستان کو سپورٹ کر رہے تھے۔ ایک سوال کے جواب میں نجم سیٹھی نے کہا کہ ظہیرعباس کا ٹیم کے ساتھ منسلک ہونا فائدہ مند ثابت ہوا ہے۔ بنگلہ دیش میں گراونڈ میں تماشائیوں کی اکثریت پاکستان کو سپورٹ کرتی ہے۔