انٹرورسٹی بیس بال چیمپئن شپ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے جیت لی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) تیسری ایچ ای سی انٹرورسٹی بیس بال چیمپئن شپ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے جیت لی۔  فائنل میں میزبان یونیورسٹی ٹیم نے سپیئرر یونیورسٹی ٹیم کو ایک کے مقابلے 9 سکور سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے روف الرحیم نے دو جبکہ حسن عارف، ذیشان، افراز ملک، فیض الرحمان، محسن جمیل، مزمل حسین اور تحسین اﷲ نے ایک ایک سکور کیا۔ عادل سردار کو  بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ویسٹ ایشیا بیس بال فیڈریشن و سیکرٹری جنرل پاکستان فیڈریشن آف بیس بال سید خاورشاہ  نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔