انجمن حمایت اسلام لاء کالج کا سالانہ سپورٹس ڈے آج ہو گا

لاہور (پ ر) انجمن حمایت اسلام لاء کالج کا سالانہ سپورٹس ڈے آج چوبرجی گراؤنڈ عقب ایم اے او کالج منعقد ہو گا۔ اس موقع پر طلبا و طالبات چاٹی ریس، رسہ کشی و دیگر سپورٹس کی تقریبات میں حصہ لیں گے جبکہ آخر میں جسٹس (ر) منظور حسین سیال، چیئرمین میاں منیر، ڈاکٹر ایم اے صوفی، پرنسپل خالد محمود و دیگر اساتذہ طلبا و طالبات میں نمایاں پوزیشن لینے والوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔