کھلاڑیوں میں زیکا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا‘ کیمار کا انکشاف

کھلاڑیوں میں زیکا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا‘ کیمار کا انکشاف

جمیکا(سپورٹس ڈیسک)کھلاڑیوں میں زیکا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ۔ جمیکا کے ایتھلیٹ کیمار بیلے کول نے خود میں زیکا وائرس ہونے کا انکشاف کیا ہے ۔کیمار کامن ویلتھ گیمز میں 100میٹر ریس کے چیمپئن بھی ہیں ۔24سالہ جمیکن ایتھلیٹ نے کہا کہ اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب میں بال کٹوائے اور میری گرل فرینڈ نے ان کی گردن پر نشان دیکھا ۔میں نہیں جانتا تھا کہ مجھ میں زیکا وائرس ہے ‘میں اسی کے ساتھ تین دن تک ٹریننگ کی ہے ۔بعد میں جب علاج کیلئے گیا تو تشخیص کے دوران علم ہو اکہ میں زیکا وائرس سے متاثر ہواہوں ۔ٹریننگ کے دوران کمر میں تکلیف ہوئی تو سمجھا شاید یہ تھکاوٹ کی وجہ سے ہوگی مگر ایسا نہیںتھا۔ جلد صحت یابی ممکن نہیں ہے ۔ آنکھیں دکھ رہی ہیں ‘جسم میںدرد ہے ۔ آئندہ ہفتے جمیکن ایتھلیٹ کے ٹرائلز ہونے ہیں جس کے بعد ریو اولمپکس کیلئے ٹیم کا انتخاب ہونا ہے۔ٹرائلز میںشرکت کرونگا اور بتائوں گاکہ میں بالکل ٹھیک ہوں۔ کئی کھلاڑیوں نے زیکا وائرس کی وجہ سے ریو اولمپکس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔کیمار نے 2012ء میں یوسین بولٹ کے ساتھ اولمپک گیمز میں 400میٹر ریلے ریس بھی جیتی تھی ۔