یور و فٹ بال کپ کے دوران سپین کی ٹیم کے 10کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ

یور و فٹ بال کپ کے دوران سپین کی ٹیم کے 10کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ

پیرس (سپورٹس ڈیسک)فرانس میں جاری یور و فٹ بال کپ کے دوران سپین کے دس کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لے لیا گیا ۔سپین کی ٹیم کے ڈوپ ٹیسٹ پریکٹس سیشن کے دوران لئے گئے ۔سپین فٹ بال فیڈریشن کے مطابق ہمیں گزشتہ صبح یوئیفا کی جانب سے بتایا گیا کہ کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لینے ہیں ۔حکام نے دس کھلاڑیوں کے بلڈ سیمپلزاور پیشاب کے نمونے اکٹھے کئے جن کے نام ابھی نہیں بتائے گئے ہیں ۔ڈوپ ٹیسٹ بغیر کسی واقعہ کے لئے گئے ہیں ۔سپین کی ٹیم کل یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں اٹلی کا مقابلہ کریگی ۔