پاکستا ن کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلینڈ کو جھٹکا ‘فاسٹ بائولر جیمز اینڈ رسن زخمی ہوگئے

پاکستا ن کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلینڈ کو جھٹکا ‘فاسٹ بائولر جیمز اینڈ رسن زخمی ہوگئے

لاہور(نمائندہسپورٹس ) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن کی انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ٹیسٹ کرکٹ کی درجہ بندی میں سرفہرست جیمز اینڈرسن رواں ماہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں دائیں کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔انگلینڈ اینڈ ویلزکرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف 14 جولائی سے شروع ہونے والی سیریز کے لیے ان کی دستیابی کا فیصلہ بورڈ اور لنکاشائر کی میڈیکل ٹیم دونوں کریں گے۔33 سالہ اینڈرسن انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلر ہیں جبکہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں مک گرا کے بعد سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ باؤلر ہیں۔جیمز اینڈرسن کو گزشتہ سال انگلینڈ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا تھا جبکہ آسٹریلیا کے سابق فاسٹ باؤلر مک گرا نے کہا تھا کہ وہ ان کے ریکارڈ کو باآسانی توڑ دیں گے۔انھوں نے حال ہی میں سری لنکا کے خلاف سیریز میں سب سے زیادہ 21 وکٹیں حاصل کی تھیں۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آئندہ ماہ ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلینڈ ٹیم کیلئے بڑا جھٹکا ہے ۔ ان کے دائیں کندھے میں انجری ہوئی ہے جس سے وہ بائولنگ بھی کرتے ہیں ۔وہ انجری کے باوجود بائولنگ کراتے رہے جس کی وجہ سے انجری زیادہ ہوگئی ۔